قومی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ دوبارہ ہونگے،پی سی بی

قومی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ دوبارہ ہونگے،پی سی بی
قومی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ دوبارہ ہونگے،پی سی بی

دورہ انگلینڈ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے 10 کھلاڑیوں کی آج دوبارہ ٹیسٹنگ ہونگے۔

قومی اسکوڈ میں شامل کرکٹرز محمد حفیظ، حارث روف، حیدر علی ، شاداب خان ، محمد رضوان، فخر زمان، وہاب ریاض، محمد حسنین، کاشف بھٹی اور عمران خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے ۔اس کے علاوہ پانچ ریزرو اورمنفی ٹیسٹ آنے والے کرکٹرز اور مینجمنٹ اراکین کی بھی ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رپورٹس اور دورہ انگلینڈ کے لئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا، پازیٹو آنے والوں کا ایک ٹیسٹ منفی آنے پر بھی ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ پی سی بی اس حوالے سے طبی ماہرین کے ساتھ رابطے میں ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے پہلے کورونا ٹیسٹ میں 10 کرکٹرز کے علاوہ مساجر ملنگ علی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا ۔

تبصرے