اسلام آباد:کشمیر ہائی وے پر فائرنگ کا واقعہ،ٹریفک پولیس کا سب انسپیکٹر شہید

کشمیر ہائی وے میں ٹریفک پولیس اہلکار شہید
کشمیر ہائی وے میں ٹریفک پولیس اہلکار شہید

اسلام آباد کشمیر ہائی وے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں سب انسپیکٹر اسلام آباد ٹریفک پولیس محمد اسلم شہید ہوگئے ہیں

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔واقعہ کی تفصیلات کچھ یوں ہے کہ دوگاڑیوں نے ایک دوسرے میں گاڑیاں ٹکرائیں جس کے نتیجے میں دونوں طرف سے تصادم شروع ہوگیا ۔ایک گاڑی میں سوار ملزمان نے دوسری گاڑی پر فائرنگ کردی اور دونوں گاڑیاں لے کر بھاگنے لگے

موقع پر موجود ٹریفک آفیسر نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔ملزمان نے گاڑی کے اندر سے ٹریفک آفیسر پر بھی فائرنگ کردی

فائرنگ سے ٹریفک آفیسر اور تین راہگیر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کردیا ۔تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سب انسپیکٹر محمد اسلم شہید ہوگئے ہیں

تبصرے