راجہ پرویز اشرف ایک اور کیس میں بری

راجہ پرویز اشرف ایک اور کیس میں بری
راجہ پرویز اشرف ایک اور کیس میں بری

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت 8 ملزمان کو پیراں غائب رینٹل پاور ریفرنس میں بری کردیا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پیراں غائب رینٹل پاور ریفرنس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے راجا پرویزاشرف اور شوکت ترین سمیت 8 ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کیں ہیں۔

یاد رہے کہ پیراں غائب ریفرنس نیب راولپنڈی کی جانب سے 2014 میں دائر کیا گیا تھا اس ریفرنس میں راجا پرویز اشرف پر بطور وزیرپانی وبجلی کرپشن اوراختیارات کے غلط استعمال کا الزام تھا۔ 192 میگا واٹ کا رینٹل پاور پلانٹ ملتان کے علاقے پیراں غائب میں لگایا گیا تھا۔ عدالت نے بریت کی درخواستوں پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کررکھا تھا جو آج سنایا گیا ہے۔

تبصرے