فیس بک پر اشتہارات کی بائیکاٹ مہم سے فیس بک کو کھربوں کا نقصان

Companies Boycott Facebook
فیس بک پر اشتہارات کی بائیکاٹ مہم سے فیس بک کو کھربوں کا نقصان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اشتہارات سے بائیکاٹ کی مہم میں شدت آگئی ہے جس کی وجہ سے فیس بک کو شدید مالی نقصان ہورہا ہے۔

اردو ٹرینڈز کے مطابق حالیہ دنوں میں فیس بک پرمختلف معروف کمپنیوں کی جانب سے فیس بک میں اشتہارات کی بائکارٹ کی مہم چل رہی ہے۔ نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف کردار ادا نا کرنے پر فیس بک کے خلاف یہ مہم چلائی جارہی رہے۔

جن معروف کمپنوں نے فیس بک سے اشتہارات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے ان میں یونی لیور،کوکاکولا،پیپسی،اسٹار بکس،چاکلیٹ جائنٹ،ایڈیڈاس اور پوما شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اس بائیکاٹ مہم کی وجہ سے فیس بک کے مالک مارک زکربرگ کو 7 ارب ڈالر سے زائد  (تقریباً سوا 11 کھرب پاکستانی روپے)کا نقصان ہو چکا ہے اور اب مزید کمپنیوں کے اعلان کے بعد اس نقصان میں مزید اضافہ ہو گا۔

تبصرے