بھارتی افواج کا ظلم،سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گیا

بھارتی فوج کی طرف مقبوضہ وادی میں ظلم اور بربریت کی نئی نئی داستیں رقم کرنے کا سلسلہ جاری
بھارتی فوج کی طرف مقبوضہ وادی میں ظلم اور بربریت کی نئی نئی داستیں رقم کرنے کا سلسلہ جاری

ھارتی فوج کی طرف مقبوضہ وادی میں ظلم اور بربریت کی نئی نئی داستیں رقم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، بھارت کے ان مظالم کے خلاف دنیا بھر میں سوشل میڈیا صارفین اپنی آواز بلند کررہے ہیں ۔ کشمیر بلیڈز کے نام سے پاکستان میں ٹویٹر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

مقبوضہ وادی میں گزشتہ روز بھارتی ظالم فوج نے ایک کشمیر ی کو اپنی گاڑی کے نیچے روند ڈالا ، شہید کشمیری کا تین سالہ بچہ اپنے والد کے جسد خاکی پر بیٹھ کر رو رہا ہے ، بچے کے اپنے والد کی نعش پر رونے کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں ۔ ان تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی فوج کا اہلکار پہلے تو والد کا قتل کرتا ہے اور بعد ازاں اپنے گناہوں کو چھپانے کےلئے مظلوم بچے کو اٹھا کر سہارا دینے کا جھوٹا ڈھونگ کر رہا ہے ۔ ان تصویروں پر صارفین اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی فوج پر کڑی تنقید کررہے ہیں ۔

تبصرے