تربوز کھانے والے یہ جان لیں

تربوز کھانے والے یہ جانتیں ہیں
تربوز کھانے والے یہ جانتیں ہیں Photo__DAWN

گرمی آتے ہی سبھی لوگ لال لال تربوز کی تلاش شروع کردیتے ہیں ہر کوئی لال اور میٹھے تربوز کی تلاش میں رہتا ہے اور پھر اسے خوب کھاتا بھی ہے۔گرمیوں کی شدت میں عموما لوگ دو پھل ایک آم اور ایک تربوز بہت شوق سے کھاتے ہیں۔مگر ابھی ہم یہاں فقط تربوز کی بات کریں گے

بیشتر تربوز کھانے والے لوگ یہ نہیں جانتے ہونگے کہ قدرت نے تربوز میں انسان کے لیئے کتنی نعمتیں اور فوائد رکھیں ہیں۔تربوز میں وٹامن اے، بی6 اور سی، پوٹاشیم، لائیکوپین اور دیگر موجود ہوتے ہیں۔ اس پھل میں وٹامن سی کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جس سے انسان کی جِلداور نظر اچھی رہتی ہے۔ تربوز میں فائبر کی بھی اچھی مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ نظام انہضام کے لئے بہت مفید ہے۔ صبح کے وقت خالی پیٹ اگر آپ تربوز کھالیں تو یہ سارا دن آپ کو تروتازہ رکھے گا

کیٹاگری میں : صحت

تبصرے