سب کھلاڑی منفی ہیں،بابر اعظم

کورونا سے سبھی کھلاڑی منفی ہیں،بابر اعظم
کورونا سے سبھی کھلاڑی منفی ہیں،بابر اعظم

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سب پاکستانی کھلاڑی کورونا سے نیگیٹو ہیں اور سبھہی کھلاڑی پریکٹس کر رہے ہیں۔

اردو ٹرینڈز کے مطابق قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں موجود سبھی کھلاڑی کورونا سے نیگیٹو ہیں اور سبھی کھلاڑی پریکٹس بھی کر رہے ہیں۔

کپتان بابر اعظم نے ویڈیو کانفرنس کے دوران اسپورٹس جرنلسٹ ڈے کے موقع پر اسپورٹس جرنلسٹس کو مبارکباد پیش کی ۔

بابر اعظم نے ویڈیو کانفرنس کے دوران انگلینڈ کے شہر ووسٹر میں جاری پریکٹس اور کھلاڑیوں کی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوک کا بال انگلینڈ میں استعمال ہوتا ہے، بال کا زیادہ فرق ہے، انگلینڈ میں پرفارم کرنے کے بعد دیگر ممالک کے خلاف بھی کھیلنے کا اعتماد ملتا ہے، ٹارگٹ ہمیشہ یہی رہا ہے کہ ٹیم کو ٹاپ پر لانا ہے۔

تبصرے