مری: سندھیاں روڈ پرخونخوار چیتے کا 2 افراد پر حملہ

Tiger Attack on People in Muree
مری میں چیتے کا دو افراد ہر حملہ

کلڈنہ کے نواحی علاقہ سندھیاں روڈ پر خونخوار چیتے نے 2 افراد پر حملہ کیا ہے جس کے بعد دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے

اردو ٹرینڈز کے مطابق مری میں کلڈنہ کے نواحی علاقے سندھیاں روڈ پر خونخوار چیتے نے دو افراد پر حملہ کیا ہے۔دونوں افراد موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ چیتے نے ان پر دھاوا بول دیا۔

تاہم دونوں افراد محفوظ ہیں مگر شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیئے ٹی ایچ کیو ہسپتال مری منتقل کر دیا گیا ہے۔

اردو ٹرینڈز کے مطابق زخمی ہونے والے مراد علی کا تعلق گاوں سندھیاں سے ہے مدثر عباسی سترہ میل کا رہائشی ہے

تبصرے