موبائل چارجنگ سست کیوں ہوتی ہے؟

Mobile Slow Charging Issue
سست چارجنگ کی وجہ سامنے آگئی

اکثر لوگوں کو اس مشکل کا سامنا رہتا ہے کہ ان کے موبائل کی چارجنگ سست ہوتی ہے مگر وہ اس مسئلے کو ختم کرنے کا حل وہ نہیں جانتے

موبائل کی چارجنگ سست ہونے کی وجہ یہ ہوسکتی ہیں

اگر آپ کے موبائل کی چارجنگ کا مسئلہ ہو تو پہلے اپنی چارجن کیبل کو اچھے سے دیکھ لیں۔ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ چارجنگ کیبل بظاہر ٹھیک ہو اور کوئی نقصان نظر نہ آرہا ہے مگر یو ایس بی کیبلز کو اکثر اندرونی طور پر نقصان پہنچتا ہے، جس سے ان کی کرنٹ پہنچانے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے

بہتر ہے چارجنگ کیبل کو تبدیل کردیں

کمپیوٹر سے موبائل چارج کم سے کم کریں

بیشتر لوگ اپنا موبائل کمپیوٹر سے کیبل کو کنکٹ کر کے چارج کرتے ہیں جو کہ ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے سست چارجنگ کی

کمزور اڈاپٹر بھی ایک بڑی وجہ ہوتی ہے موبائل کی سست چارجنگ کی۔متعدد کمپنیوں نے اب نئے اڈاپٹر بنان شروع کردیئے ہیں جو کہ پرانے طرز کے بنے ہوئے اڈاپٹر سے بہت موثر ہوتے ہیں جب سست چارجنگ کا مسئلہ ہو تو اڈاپٹر بدل کر دیکھیں

ان تمام مسائل کے ساتھ ساتھ یہ مسائل بھی حقیقت رکھتے ہیں کہ عموما لوگ دیر رات تک موبائل اپنا چارجنگ پر لگا کر چھوڑ دیتے ہیں جو کہ موبائل بیٹری کے لیئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

اگر ان تمام کے علاوہ بھی آپکا مسئلہ حل نہ ہو تو ایک بار چارجنگ پورٹ کی صفائی کرلیں

تبصرے