گردن پر چھری رکھنے کا الزام، گرانٹ فلاور نے یونس خان سے معافی مانگ لی

گردن پر چھری رکھنے کا الزام، گرانٹ فلاور نے یونس خان سے معافی مانگ لی
گردن پر چھری رکھنے کا الزام، گرانٹ فلاور نے یونس خان سے معافی مانگ لی

 قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے الزام عائد کیا گیا تھا کہ یونس خان نے ایک مرتبہ ان کی گردن پر چھری رکھ دی تھی، تاہم اب انہوں نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے

ذرائع کے مطابق پاکستانی کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان سے رابطہ کرکے ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے بیان پر شرمندہ ہیں۔ میں آپ کی اور پاکستان کی عزت کرتا ہوں۔

گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ اندازہ نہیں تھا کہ انٹرویو کے بعد پوچھا جانے والا سوال میڈیا اتنا اچھالے گا۔ گرانٹ فلاور نے باسط علی سے بھی رابطہ کرکے معذرت کی ہے۔ خیال رہے کہ باسط علی نے گرانٹ فلاور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا

تبصرے