مظفرگڑھ:باپ اپنے بیٹے کے علاج کے لیئے مسیحا کا منتظر

مظفرگڑھ:باپ اپنے علاج کے لیئے مسیحا کا منتظر
مظفرگڑھ:باپ اپنے علاج کے لیئے مسیحا کا منتظر

مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے نواحی علاقے کلروالی بستی مٹھے والا کے رہائشی محمد عابد کا تین سالہ بیٹا پر اسرار بیماری کا شکار والد اپنی ساری جمع پونچی علاج پر لٹا بیٹھا مگر کوئی افاقہ نہ ہوا۔

جتوئی کے نواحی علاقے کلروالی بستی مٹھے والا کے رہائشی محمد عابد کا تین سالہ بیٹا پراسرار بیماری کا شکار ہوگیا جس میں بچے کا سر اس کے وجود سے کہیں بڑا ہوگیا ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کے سر میں پانی جمع ہوگیا ہے جس کا آپریشن ہوگا مگر بچے کا والدہ اپنی جمع پونجی پہلے ہی بچے کے علاج پر خرچ کرچکا ہے ۔ محمد عابد کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے بچے کے علاج کے لیے کراچی تک سفر کیا ہے مگر کہیں سے کوئی بہتری نہیں ہوئی ۔ متاثرہ شہری نے استدعا کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم عمران خان اس کے بیٹے کا علاج سرکاری سطح پر کرائیں ۔ متاثرہ شخص نے کہا ہے کہ اس کے پاس اب اتنے وسائل نہیں رہے کہ وہ اپنے بچے کا مزید علاج جاری رکھ سکے ۔

تبصرے