سونے کی قیمت ایک بار پھر تیز

پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی

بین الاقوامی سطح پر قیمتیں مستحکم ہونے کے باوجود ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت مستحکم رہی جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1776 امریکی ڈالر پر برقرار ہے۔عالمی سطح پر قیمتیں مستحکم ہونے کے باوجود غیر متوقع طور پر ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 1لاکھ پانچ ہزار 900روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قمیت میں بھی 857 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 90 ہزار 792 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ادھر چاندی کی قیمتوں میں استحکام رہا جس کے بعد چاندی کی قیمت 1050 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

تبصرے