سائبر کرائم سے متعلق پالیسی نصاب کا حصہ بنانے پر غور

سائبر کرائم سے متعلق پالیسی نصاب کا حصہ بنانے پر غور
سائبر کرائم سے متعلق پالیسی نصاب کا حصہ بنانے پر غور

ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے وقار احمد چوہان کی اپنی ٹیم کے ہمراہ قومی نصاب کمیٹی کے سربراہ رفیق طاہر اور ان کی ٹیم سے ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں سائبر کرائمز ، ان سے بچاو کے طریقے، سزا کے حوالے سے قوانین اور سوشل میڈیا کے موثر، مثبت اور محفوظ طریقہ استعمال کو نصاب کا حصہ بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔

ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے وقار احمد چوہان کی اپنی ٹیم کے ہمراہ قومی نصاب کمیٹی کے سربراہ رفیق طاہر اور ان کی ٹیم سے ملاقات ہوئی ہے۔۔ملاقات میں سائبر کرائمز ، ان سے بچاو کے طریقے، سزا کے حوالے سے قوانین اور سوشل میڈیا کے موثر، مثبت اور محفوظ طریقہ استعمال کو نصاب کا حصہ بنانے کی تجویز پیش کی گئی اوروالدین کے لیے حقیقت پر مبنی کیس سٹڈیز کے ذریعے ہدایات کو بھی نصاب کا حصہ بنانے کی تجویز بھی دی گئی۔

سائبر کرائم کی صورت میں متعلقہ ادارے سے رابطے کے حوالے سے معلومات کو بھی نصاب کا حصہ بنانے کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈائریکٹر وقار احمد چوہان نے کہا کہ ابتدائی جماعت سے ہی طلبا کو سائبر کرائم کے حوالے سے مضامین کو نصاب کا حصہ بنا کر آئندہ چند سالوں میں سائبر کرائم کی شرح کو کم کیا جا سکتا ہے۔قومی نصاب کمیٹی کے سربراہ نے مذکورہ تجاویز کو سراہا اور کہا کہ نصاب سازی کے عمل اور سائبر کرائمز کی تدریس کے حوالے سے اساتذہ کے تربیتی کورسز میں بھی سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

تبصرے