فٹبال ورلڈ کپ 2022 ،اکیس نومبر سے شروع ہوگا،اعلان کردیا گیا

فٹبال ورلڈ کپ 2022 ،اکیس نومبر سے شروع ہوگا،اعلان کردیا گیا
فٹبال ورلڈ کپ 2022 ،اکیس نومبر سے شروع ہوگا،اعلان کردیا گیا

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے 2022ءمیں ہونے والے قطر ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ ایونٹ 21 نومبر سے شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ افتتاحی میچ میں میزبان قطر کی ٹیم ایکشن میں ہوگی۔

میگا ایونٹ کے میچز قطر کے 8 خوبصورت گراﺅنڈز میں کھیلے جائیں گے۔میگا ایونٹ کا آغاز 21 نومبر سے شروع ہوگا۔ افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم ایکشن میں ہوگی، ٹیموں کے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔ورلڈ کپ میں 21 نومبر سے 2 دسمبر تک روزانہ چار گروپ میچز ہوں گے۔ 3 سے 6 دسمبر تک پری کوارٹر فائنل میچز کھیلے جائیں گے۔9 اور 10 دسمبر کو آخری 8 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل 13 اور 14 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ جبکہ فائنل 18 دسمبر کو ہوگا۔

تبصرے