آرمی چیف اور اٹلی سفیر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

آرمی چیف اور اٹلی سفیر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
آرمی چیف اور اٹلی سفیر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان میں اٹلی کے متعین سفیر آندریس فریریسکو سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں باہمی تعلقات پر گفتگو کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں متعین اٹلی کے سفیر آندریس فریریس نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان باہمی دلچسپی علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔اس دورا ن آرمی چیف نے اٹلی کے سفیر کو کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔اٹلی کے سفیر آندریس فریریس نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی جبکہ پاکستان کی میڈیکل اعانت کو بھی سراہا۔

تبصرے