اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریض دو لاکھ 90 ہزار سے زائد ہوسکتی ہے،این آئی ایچ

اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریض دو لاکھ 90 ہزار سے زائد ہوسکتی ہے،این آئی ایچ
اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریض دو لاکھ 90 ہزار سے زائد ہوسکتی ہے،این آئی ایچ

قومی ادارہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 فیصد سے زائد آبادی کورونا وبا ءسے متاثر ہے۔این آئی ایچ کے سروے کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی یہ تعداد تقریباَ تین لاکھ کے قریب ہے جو کہ سرکاری اعدادو شمار سے 20 گناہ زیادہ ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مطابق اسلام آباد میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہے جبکہ این آئی ایچ سروے کے حساب سے یہ تعداد دو لاکھ 90 ہزار کے قریب بنتی ہے۔این آئی ایچ کے مطابق جون کے مہینے میں اسلام آباد کے گنجان آباد علاقوں میں سروے کرایا گیا

جس کے دوران 14 فیصد آبادی میں کرونا وائرس پایا گیا۔سروے کے مطابق اسلام آباد کی آبادی تقریبا 20 لاکھ سے زائد ہے۔ اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں لگ بھگ 4328 افراد میں کورونا وائرس کی جانچ کے لئے خون کے نمونے لیے گئے۔ ان افراد میں سے 628 افراد میں کرونا کی علامات پائی گئیں۔ آبادی کے رینڈم سیمپلنگ کے حساب سے آبادی کے تناسب سے یہ 14 فیصد سے زائد بنتا ہے۔این آئی ایچ سروے کے مطابق کرونا سے متاثرہ ان افراد کی عمر 31 سے 40 سال کے درمیان ہے۔سروے کے مطابق اسلام آباد کا علاقہ چھتر کورونا مریضوں کے حساب سے سر فہرست ہے۔ کورونا مریضوں کے حساب سے موریاں دوسرے نمر، ترلائی تیسرے، خورد چوتھے، کری طامیر پانچویں، کرپا چھٹے اور علی پور ساتویں نمبر پر ہے۔این آئی ایچ سروے کے مطابق کرونا کے مریضوں میں بخار، کھانسی، گلے میں سوزش،سر درد اور زکام کی علامات پائی گئیں۔

تبصرے