دو سالہ مدت میں ذرائع ابلاغ کے50 فیصدواجبات ادا کردئیے،وزیراطلاعات

دو سالہ مدت میں ذرائع ابلاغ کے50 فیصدواجبات ادا کردئیے،وزیراطلاعات
دو سالہ مدت میں ذرائع ابلاغ کے50 فیصدواجبات ادا کردئیے،وزیراطلاعات

قومی اسمبلی کو آج بتایا گیا کہ حکومت کی دوسالہ مدت میں ذرائع ابلاغ کے50 فیصد واجبات ادا کردیے گئے ہیں۔

 اطلاعات و نشریات کے وزیر شبلی فراز نے وقفہ سوالات کےدوران ایوان کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پچاس فیصد واجبات بھی ایک ہفتے میں ادا کردیے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان ٹیلی ویژن کو بہتر بنانے کےلئے اعلیٰ انتظامی عہدوں پر تعیناتیوں کے سوا ادارے میں کوئی بھرتی نہیں کی ہے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ گزشتہ حکومتوں نے سیاسی تقرریوں کے ذریعے پی ٹی وی، پی آئی اے اور سٹیل ملز جیسے ادارے تباہ کردیے۔

تبصرے