حزب اللہ کا جوابی حملہ، اسرائیلی بکتربند گاڑی تباہ

Israel 'thwarts Hezbollah infiltration from Lebanon'
حزب اللہ کا حملہ،اسرائیل کی بکتر گاڑی تباہ

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اپنے کمانڈر کی موت کے بعد ایک انتقامی کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حزب اللہ نے شبعا فارمز میں اسرائیلی بکتربند گاڑی کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے اس حملے میں ایک اسرائیلی ٹینک کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

جوابی کاروائی کے بعد اسرائیل کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان پر بمباری بھی کی ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل شام پر اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ کا ایک کمانڈر شہید ہو گیا تھا۔

تبصرے