تمام مصیبیتیں اللہ کی طرف سے آتی اور جاتیں ہیں،خطبہ حج

تمام مصیبیتیں اللہ کی طرف سے آتی اور جاتیں ہیں،خطبہ حج
تمام مصیبیتیں اللہ کی طرف سے آتی اور جاتیں ہیں،خطبہ حج

 مسجد نمرہ سے خطبہ حج میں کہا گیا کہ کچھ لوگ حرام چیزوں کا استعمال کرتے ہیں، اس وجہ سے بھی وبا آتی ہے، جہاں وبا پھیل جائے وہاں باہر سے کوئی بندہ داخل نہ ہو، جو لوگ اللہ کی حدود کو توڑتے ہیں ان کیلئے دنیا اور آخرت میں عذاب ہے

 خطبہ حج میں کہنا تھا وبا پھیل جائے تو انسان کو دوسرے علاقے میں نہیں جانا چاہیئے، جس وقت انسان نماز کیلئے کھڑا ہو تو طہارت اور پاکیزگی کا خیال رکھے، مسلمان کا عقیدہ ہونا چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ ہی وبا سے نجات دلائے گا۔

خطبہ حج میں کہا گیا کہ اللہ کے سوا کوئی شریک نہیں، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے انسانوں کو نعمتیں بخشیں، نبی کریمؐ نے اپنی زندگی خیر کیلئے وقف کی، جو کچھ زمین اور آسمان میں ہے سب اللہ کا ہے، تم لوگوں کو تقویٰ کی نصحیت کی جاتی ہے، اللہ کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم جیسے لوگوں کو پیدا کیا، آج بہت بڑی تعداد میں انسان اللہ کی بندگی سے غافل نظر آتے ہیں۔

خطبہ حج میں مزید کہا گیا کہ تقویٰ اختیار کرنیوالے کی ہر تنگ دستی دور کر دی جاتی ہے، جو کچھ آسمانوں اور زمینوں میں ہے سب اللہ کی ملکیت ہے، جو آدمی خلوت اور جلوت کو ایک جیسا بنا دیتا ہے وہ اللہ کا محبوب بن جاتا ہے، اللہ کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم جیسے لوگوں کو پیدا کیا، آج بہت بڑی تعداد میں انسان اللہ کی بندگی سے غافل نظر آتے ہیں، آپؐ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں، آپؐ کے بعد تا قیامت کوئی رسول نہیں آسکتا، اللہ تعالیٰ نے دین کو کامل اور مکمل کر دیا۔

تبصرے