لاہور:مون سون موسم کی ممکنہ بارشوں سے سیلاب کا خدشہ،بزدار ان ایکشن

لاہور:مون سون موسم کی ممکنہ بارشوں سے سیلاب کا خدشہ،بزدار ان ایکشن
لاہور:مون سون موسم کی ممکنہ بارشوں سے سیلاب کا خدشہ،بزدار ان ایکشن

وزیرا علی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب میں مون سون کی بارشوں سے ممکنہ سیلاب کے پیش نظرضروری اقدامات کرنے کا انتظامیہ کو حکم دیدیا ہے

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے۔اس ضمن میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزداربھی متحرک ہوگئے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب نے سیکرٹری آبپاشی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کے لیئے پہلے سے ہی اقدامات کیئے جائیں تا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹا جائے۔
انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ محکمہ آبپاشی سیلاب ایس او پیز کے تحت تمام اقدامات کو یقینی بنائیں تا کہ شہریوں کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

تبصرے