ٹک ٹاک،وی چیٹ،چینی ایپس پر پابندی،ٹرمپ نے دستخط کردیئے

ٹک ٹاک،وی چیٹ،چینی ایپس پر پابندی،ٹرمپ نے دستخط کردیئے
ٹک ٹاک،وی چیٹ،چینی ایپس پر پابندی،ٹرمپ نے دستخط کردیئے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ایپلیکیشنز ٹک ٹاک اور وی چیٹ سے تجارتی لین دین پر پابندی عائد کردی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے ان چینی ایپلیکیشنز کو خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ امریکی انتظامیہ امریکا کے ڈیجیٹل نیٹ ورک کو ناقابل بھروسہ چینی ایپلیکیشنز سے پاک کررہی ہے اور اس معاملے میں ٹاک ٹاک، وی چیٹ ایک بڑا خطرہ ہیں۔

ایگزیکٹو آرڈر میں مزید کہا گیا ہےکہ امریکا اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے چینی ایپلیکیشن ٹاک ٹاک کے مالکان کے خلاف جارحانہ کارروائی کرے گا۔

اس کے علاوہ چینی ایپلیکشن وی چیٹ سے متعلق صدارتی حکم میں کہا گیا ہے کہ یہ ایپ خودکار طریقے سے اپنے صارفین کی اطلاعات کو محفوظ کرتی ہے جس کے ڈیٹا سے اس بات کا خطرہ ہے کہ یہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کو امریکیوں کی ذاتی اور پراپرٹی کی اطلاعات تک رسائی فراہم کرسکتی ہے۔

تبصرے