شاہینوں نے 219 پر انگلش ٹیم کو پولین پہنچا دیا،باؤلز کی شاندار باؤلنگ

شاہینوں نے 219 پر انگلش ٹیم کو پولین پہنچا دیا،باؤلز کی شاندار باؤلنگ
شاہینوں نے 219 پر انگلش ٹیم کو پولین پہنچا دیا،باؤلز کی شاندار باؤلنگ

پاکستان نے اپنے بولرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت میزبان ٹیم انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 219 رنزپر آؤٹ کرکے 107 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز نے شاندار پرفارمنس دی، کھیل کے دوسرے روز انگلینڈ کی ابتدائی چار وکٹیں 62 رنز پر گرائیں اور آج  تیسرے دن اولی پوپ 46 اور جوز بٹلر 15 رنز کے ساتھ میدان میں آئے۔

پہلی ضوکٹ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے لی  اور  پوپ کی وکٹ 62 رنز پر کھڑکائی، پھر یاسر شاہ کا جادو چلا  جنہوں نے جوز  بٹلر کو 38 ، ڈوم بیس کو ایک اور کرس ووکس کو 19 رنز پر چلتا کیا۔

آخری دو وکٹیں شاداب خان نے گرائیں، جوفرا آرچر 16 اور جیمز اینڈرسن 7 رنز بنا کر ان کا شکار بنے اور انگلینڈ کی ٹیم 219 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

یاسر شاہ نے 66 رنز کے عوض 4 وکٹیں گرائیں جبکہ محمد عباس اور شاداب خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

تبصرے