پیپلز پارٹی بارہ سال سے نالے صاف کر رہی ہے،وہی کام تحریک انصاف نے بھی کیا

پیپلز پارٹی بارہ سال سے نالے صاف کر رہی ہے،وہی کام تحریک انصاف نے بھی کیا
پیپلز پارٹی بارہ سال سے نالے صاف کر رہی ہے،وہی کام تحریک انصاف نے بھی کیا

کراچی میں مون سون کی بارشوں ہوں یا غیر روایتی بارشیں ،ہر بارش میں کراچی ڈوب جاتا ہے اور پھر شروع ہوتی ہے برساتی سیاست ۔

کراچی کی صورتحال کس پر واضح نہیں ۔ملک پاکستان کی معیشت کے لیئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا شہر جسے چھوٹا پاکستان بھی کہا جاتا ہے ۔یہاں بڑے سے بڑے سرمایہ دا مقیم ہیں ۔انکا سرمایہ یہاں ہے۔اس صوبے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت تقریبا بارہ سال سے ہے اور اگر کراچی شہر کی بات کی جائے تو یہاں ایم کیو ایم براجمان رہی ہے۔اس عرصے میں بہت بارشیں ہوئی مگر حالت یہی رہی ۔شہر میں نہ ہی نکاسی آب کا نظام موثر ہوا نہ ہی اس کے لیئے کوئی ایسی پالیسی مرتب کی گئی جس سے اس معاملے کا راہ حل نکالا جاتا۔
پرانی نہیں نئی بات کرتے ہیں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے شہر قائد میں ۔بارشوں سے کراچی ڈوب گیا ہے۔سڑکوں میں تیرتی گاڑیاں،اور ان پر چلتی کشتیاں ،انڈر پاس میں پانی ،گلیوں ،گھروں میں پانی ہر جگہ پانی پانی ہے ۔بڑے بڑے نالوں میں پانی کی ظغیانی ۔۔!!
صوبائی حکومت سندھ نے میڈیا پر موقف اختیار کیا کہ مانتے ہیں پانی بہت ہے مگر پہلے ادوار سے بہتر حالت ہے۔اللہ جانے وہ حالت بہتر کسے کہتے ہیں ۔
دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے بھی کراچی کے مسئلے پر جب سنجیدگی دکھائی گئی تو وزیر اعظم پاکستان نے فورا اقدامات کرنے کے احکامات این ڈی ایم اے کو دیئے۔جس میں وزیر اعظم نے کہا کہ شہر میں پانی کو ٹھکانے لگانے کا نظام بہتر کریں ۔وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے متحرک ہوئی اور نالوں کی صفائی شروع کی اور صفائی کر دی گئی پھر تصاویر بنائیں گئیں۔کریڈت وفاقی حکومت کے نعرے لگے سوشل میڈیا پر ٹرینڈز بنے۔۔!!
مگر اس میں نئی بات کیا تھی؟کیا کراچی میں بارشوں کے موقع پر پانی جمع ہونا فقط نالوں کی وجہ سے ہے یا

پھر نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کے باعث ہیں؟نالے صاف تو پاکستان پیپلز پارٹی بھی کرتی رہی ہے پھر آپ نے الگ کیا کیا؟بہتر ہوتا وفاقی حکومت لیڈ کرتی نکاسی آب کو موثر کرنے کے لیئے پالیسی مرتب کرتے ۔پہلے نہیں اب کر لیں۔گورنر بھی آپکا ہے آپ اقدامات کریں۔
بہتر ہے ان معاملات پر سیاست نہیں ،اقدمات کریں جن سے براہ راست عوامی مشکلات کا شکار ہو۔!

تبصرے