بلوچستان: شدید بارشوں سے کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال، حادثات میں 9 افراد جاں بحق

بلوچستان: شدید بارشوں سے کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال، حادثات میں 9 افراد جاں بحق
بلوچستان: شدید بارشوں سے کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال، حادثات میں 9 افراد جاں بحق

بلوچستان میں مون سون بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کے باعث کئی اضلاع میں تباہیاں ہوئیں، مختلف واقعات میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلع بولان کی تحصیل بھاگ میں کئی دیہات زیر آب آ گئےہیں۔ درجنوں گاﺅں سیلاب میں بہہ گئے۔ ضلع چاغی کے بھی کئی دیہات زیر آب آ گئے جبکہ لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ جھل مگسی میں پھنسے مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا۔ بارشوں سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت کا کام جاری ہے۔

پی ڈی ایم اے کی بھاری مشینری کی دستیابی سمیت تمام تیاریاں مکمل کر کے متاثرہ علاقوں کو امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ عوام کو آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غیر ضروری سفر نہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

تبصرے