مریم نواز کی پیشی: نیب لاہور آفس کے باہر لیگی کارکن مشتعل، پولیس سے جھڑپیں

مریم نواز کی پیشی: نیب لاہور آفس کے باہر لیگی کارکن مشتعل، پولیس سے جھڑپیں
مریم نواز کی پیشی: نیب لاہور آفس کے باہر لیگی کارکن مشتعل، پولیس سے جھڑپیں

 لیگی رہنما مریم نواز کی نیب لاہور آفس میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان مشتعل ہوگئے، پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ کارکنوں نے بیرئیر توڑنے کی بھی کوشش کی، لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج، ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی، پولیس نے خواتین سمیت کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

مریم نواز نے نیب پیشی سے قبل اپنی والدہ کی قبر پر حاضری دی۔ لیگی رہنما مریم نواز نے کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈرنے والی نہیں، وہ اور ان کے والد اپنے موقف پر قائم ہیں، میرے اوپر جعلی اراضی کیس بنایا گیا۔

لیگی رہنما قافلے کی صورت میں جاتی امرا رائیونڈ سے نیب آفس پہنچیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کی نیب کے سامنے پیشی کا فیصلہ وکلا، خاندان اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثںاء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کٹھ پتلی ادارہ بن چکا ہے، حکومت کا ایجنڈا صرف انتقام اور مافیاز کو پالنا ہے، نیب خود طلب کرتا ہے اور پھرر کاوٹیں کھڑی کر کے روکتے ہیں، یہ ظاہر کرنے کیلئے کہ نیب آزاد ادارہ ہے عثمان بزدار کو طلب کیا گیا، حکومت اپوزیشن سے انتقام لے رہی ہے۔

تبصرے