کراچی میں یوم آزادی کے بڑے بڑے سائن بورڈز کیوں لگے؟ چیف جسٹس کا اظہار برہمی

کراچی میں یوم آزادی کے بڑے بڑے سائن بورڈز کیوں لگے؟ چیف جسٹس کا اظہار برہمی
کراچی میں یوم آزادی کے بڑے بڑے سائن بورڈز کیوں لگے؟ چیف جسٹس کا اظہار برہمی

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کراچی کی مرکزی شاہراؤں پر یوم آزادی کے بڑے بڑے سائن بورڈز پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نالوں پر قائم تجاوزات سے متعلق سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہوئی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے کراچی کی شاہراؤں پر بڑے بڑے سائن بورڈز پر بھی کمشنر کراچی کی سرزنش کی۔

چیف جسٹس نے شارع فیصل پر یوم آزادی سے متعلق بڑے سائن بورڈز پر برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ سائن بورڈ سرکاری ہیں اور ان پر قائد اعظمؒ کے اقوال لکھے ہوئے ہیں، کیا قائد اعظمؒ کی باتیں بتانے کا یہی طریقہ رہ گیا ہے۔سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو کراچی کی تمام سڑکوں سے سرکاری اور غیر سرکاری تمام سائن بورڈز ہٹانے کا حکم دے دیا۔

تبصرے