یوم آزادی پر اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا

یوم آزادی پر اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا
یوم آزادی پر اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر 14 اگست یوم آزادی کے لئے مشترکہ ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی پلان کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی ایک ایس پی ، 3 ڈی ایس پیز ، 20، انسپکٹرز سمیت 518 افسران نوجوان پر مشتمل دستہ فرائض منصبی سر انجام دے گا ۔ سیکورٹی خدشات کے باعث 13 اگست رات اور 14 اگست کو ریڈ زون غیر متعلقہ اشخاص اور غیر ضروری ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ون ویلنگ ،کارریسنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے لئے اسپیشل اسکواڈ تشکیل دے دیے گئے ۔ مارکیٹس میں بھی معمول کے علاوہ سپیشل ناکہ جات کے ساتھ ساتھ اضافی نفری اور پیٹرولنگ اسکواڈز تعینات کیے گئے ہیں ۔ شہریوں کی مشکلات دور کرنے ٹریفک کی روانی بحال کو رکھنے کے لیے خصوصی متبادل راستوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔پارکنگ کے لیے مختص ایریا رکھا گیا ہے جہاں شہریوں کی سہولت کے لیے مشترکہ سپیشل سکواڈز تعینات کیے گئے ہیں 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر شاہراہوں پر ٹریفک پولیس کے موٹرسائیکل پیٹرولنگ اسکوارڈ اور خصوصی عملہ تعینات کیا گیا ہے پٹاخے پھوڑنے، ہلڑ بازی کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔تاہم اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ڈیوٹی پر موجود عملے سے تعاون کریں قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

تبصرے