اسرائیل،متحدہ عرب امارات اتحادکیا ٹرمپ کو جتوانے کے لیئے اتحاد ہوا؟

اسرائیل،متحدہ عرب امارات اتحادکیا ٹرمپ کو جتوانے کے لیئے اتحاد ہوا؟
اسرائیل،متحدہ عرب امارات اتحادکیا ٹرمپ کو جتوانے کے لیئے اتحاد ہوا؟

حالیہ دنوں میں مشرق وسطی سے ایک بڑی اور اہم خبر سامنے آئی۔خبر یہ تھی کہ دبئی اور اسرائیل نے تاریخ ساز معاہدے پر دستخط کرلیئے ہیں
اسرائیل،متحدہ عرب امارات اتحاد کا جائزہ لینے سے پہلے مشرق وسطی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہیں۔مشرق وسطی میں ایران،سعودی عرب یہ دوایسے ممالک ہیں جو چاہتے ہیں انکا اثر رسوخ زیادہ ہو۔ایران کے اتحادیوں میں حزب اللہ جیسی عسکری تنظیم ہے اس کے ساتھ ساتھ عراق میں حشد الشعبی تنظیم جس نے حال ہی میں داعش کا صفایا عراق سے کیا۔
ایران کا مشرق وسطی میں اثر رسوں کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔اسی اثر رسوخ کو ختم کرنے کے لیئے سعودی عرب متحرک نظر آتا ہے جس کی مددکے لیئے وہ امریکہ کی مدد لیتا ہے۔
مشرق وسطی کے اہم کردار،ایران،عرب ممالک اور اسرائیل ہیں
عرب ممالک اور اسرائیل کے ساتھ ایران کے تعلقا ت کافی خراب ہیں۔ایران کے ساتھ ان ممالک کے تعلقا 1979کے بعد سے زیادہ خراب ہوئے ہیں۔
تاہم اب اس صورتحال میں ایک بڑی خبر سامنے آئی جس میں متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا ہے۔اس منصوبے کے بعد ایران کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے دبئی کے اس اقدام کوسفارتی بے وقوفی قرار دیدیا ہے۔دوسری جانب ترک وزیر خارجہ نے بھی اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دبئی نے محدود مفادات کے لیئے فلسطینوں کے ساتھ غداری کی ہے۔
فلسطین مشرق وسطی میں ایک ایسا اہم معاملہ ہے جس پر اسلامی دنیا تقسیم بھی نظر آتی ہے مگر ترکی اور ایران اس معاملے پر کافی سخت موقف رکھتے ہیں

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب دبئی او ر اسرائیل میں یہ معاہدہ ہوا تو یہ اعلان ٹرمپ کی جانب سے کیا گیا کہ دونوں ممالک میں اہم ترین امن معاہدے ہوگیا ہے۔
جس سے صاف لگتا ہے کہ اس معاہدے میں حتمی شکل دینے کے لیئے امریکی صدر نے بھی کردار ادا کیا ہے۔
امریکی صدر ایسا کیوں کریں گے؟اس بات کا جائزہ لیتے ہیں۔۔
امریکہ میں الیکشن قریب ہیں اور متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں ایسا معاہدہ ہونا اور اس معاہدے کا اعلان ٹرمپ کی جانب سے کرنا صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہودی لابی کا ووٹ حاصل کرنے کے لیئے امریکی صدر نے اس معاہدے میں خود اہم کردار ادا کیا ہے۔
حالیہ امریکی صدر کی جانب سے ایران اور اس کے ملیشیاء پر سخت پابندیاں اور اس کے بعد یہ معاہدہ ہونا۔
صاف لگتا ہے کہ یہ معاہدہ ٹرمپ کو پھر اقتدار میں لانے کے لیئے کیا گیا۔

تبصرے