محرم الحرام میں اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

محرم الحرام میں اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی
محرم الحرام میں اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

وفاقی ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دفع 144 نافذ کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ9،8 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔

محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقراررکھنے کے لیئے اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور وفاقی پولیس نے محرم کے جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کیئے ہیں۔محرم الحرام کے جلوسوں میں کوڈ 19 ایس او پی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔حمزہ شفقات کا مزید کہنا ہے کہ جلوسوں کی سیکورٹی،راستوں اور کوڈ 19 ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے علماءکرام سے مشاورت کر لی گئی ہے۔

تبصرے