وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا
وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی و سلامتی کی صورتحال کے علاوہ کراچی میں بارش سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم کراچی میں نالوں کی صفائی، پانی کی فراہمی، نکاس پیکج پر بات کریں گے، جبکہ کابینہ کو ملک بھر میں سیلابی صورتحال اور نقصانات پر بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق وفاقی کابینہ کو مارگلہ روڈ پرتجاوزات کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، ملتان میں بلند عمارتوں کی تعمیر پر بات ہوگی، جبکہ ملک کے بڑے ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کے وقت کا تعین کیا جائے گا۔

تبصرے