کیا اب آپ بھی ایسا فوٹو شوٹ کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

کیا اب آپ بھی ایسا فوٹو شوٹ کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں؟
کیا اب آپ بھی ایسا فوٹو شوٹ کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

 دنیا کچھ شادی شدہ جوڑے ایسے بھی ہیں جنہوں نے کچھ نیا کرنے کی خواہش میں انتہائی خطرناک فوٹو شوٹ کا انتخاب کیا۔

ایسا ہی ایک جوڑا امریکی ریاست آرکنساس میں بھی ہے جس نے اپنی شادی کی البم کو یادگار بنانے کے لیے ایسی جگہ پر “ویڈنگ شوٹ ” کا انتخاب کیا کہ دیکھنے والوں  کے اوسان ہی خطا ہوجائیں۔

اسکائی اور ریان میئرز نامی اس جوڑے نے اپنی شادی کے لیے ریاست کے شمال مغرب میں واقع “ہاکس بل کریگ” نامی خطرناک پوائنٹ کا انتخاب کیا اور وہاں لی گئی تصاویر اس وقت دنیا بھر میں مقبول ہو رہی ہیں۔

اگرچہ ان کی تصاویر انتہائی خطرناک جگہ اور طریقے سے لی گئی مگر اس کے لیے ایک ماہر فوٹو گرافر کی خدمات لی گئیں جس نے تمام حفاظتی تدابیر کے ساتھ یہ تصویر کھینچی

فوٹوگرافر میسن گارڈنر کا کہنا ہے کہ وہ اس مقام پر اکثر شوٹ کرتے ہیں اور یہ ان کے نزدیک ریاست میں ایسی تصاویر کی سب سے بہترین جگہ ہے مگر اس منفرد فوٹو شوٹ کا آئیڈیا انہیں دلہن کے بہنوئی نے دیا تھا۔

تبصرے