فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی ہوگئی
فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی ہوگئی

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15 امریکی ڈالر کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت 1892 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی آنے کے بعد صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 14 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

دریں اثناء فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 600 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور دس گرام سونے کی نئی قیمت 97 ہزار 737 روپے ہو گئی ہے۔

تبصرے