نواز شریف کی طلبی کا اشتہار چھپے گا؟ یا پھر ڈھول بجے گا؟

نواز شریف کی طلبی کا اشتہار چھپے گا؟ یا پھر ڈھول بجے گا؟
نواز شریف کی طلبی کا اشتہار چھپے گا؟ یا پھر ڈھول بجے گا؟

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طلبی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا ہے۔

اردو ٹرینڈز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ملز اور ایون فیلڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی ہے،سماعت میں اہم دستاویزات جمع کرائے گئے۔العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت پر فارن آفس کے آفیسر نے عدالت میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری سے متعلقہ دستاویزات عدالت میں جمع کرائے۔دستاویزات جمع کرانے کے بعد عدالت نے استفسار کیا کہ آئندہ کے لیئے لائحہ عمل اب کیا ہوگا؟

جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ اگلہ لائحہ عمل اشتہاری قرار دینے کا ہے۔عدالت کو بتایا گیا کہ شواہد موجود ہیں نواز شریف نے جان بوجھ کر وارنٹ گرفتاری وصول نہیں کیئے لہذا انہیں اشتہاری قرار دیا جائے۔

عدالت نے فارن آفس کی جانب سے دلائل سننے کے بعد نواز شریف کو اخبار میں اشتہار کے ذریعے طلب کرنے کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ نواز شریف کی طلبی کا اشتہار ڈان اور جنگ اخبار کو دیا جائے جس کا سارا خرچہ وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے اور انہیں علاج کی غرض سے باہر بھیجا گیا تھا ۔جسکی باقاعدہ اجازت حکومت پاکستان نے دی تھی۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے حکومت کو میاں محمد نواز شریف کو باہر سے واپس لانے کی گارنٹی دی تھی۔

یہ بھی واضح رہے کہ عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے پر انہیں خود سے سرنڈر کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔تاہم انہوں نے خود گرفتاری نہیں دی۔

تبصرے