مظفرگڑھ:تحصیل کوٹ ادو میں خطرناک گروہ کے کارکن گرفتار

مظفرگڑھ:تحصیل کوٹ ادو میں خطرناک گروہ کے کارکن گرفتار
مظفرگڑھ:تحصیل کوٹ ادو میں خطرناک گروہ کے کارکن گرفتار

مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے تھانہ سرور شہید کی حدود میں دہشت اور خوف کی علامت لادی گینگ کا خطرناک مجرم اشتہاری شبیر لادی گرفتارکر لیا ہے۔ملزم کے خلاف 8 دہشت گردی، 17 پولیس اہلکاران اور شہریوں کے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں،

کوٹ ادو سرکل تھانہ سرور شہید پولیس ٹیم نے مجرمان اشتہاریوں کی رہائش کی اطلاع پرریڈ کیا تو مجرم اشتہاری شبیرا لادی جو ڈیرہ غازی خان میں دہشت اور خوف کی علامت ہے کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق اس پر ڈیرہ غازی خان ضلع کے مختلف تھانوں میں کل 22 مقدمات درج ہیں جن میں سے 8 مقدمات دہشت گردی کی دفعات جبکہ 12 مقدمات دہشت گردی سمیت قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج ہیں،

تبصرے