ملک میں کورونا کیسز پھر سے بڑھنے لگے،وجہ کیا؟

ملک میں کورونا کیسز پھر سے بڑھنے لگے،وجہ کیا؟
ملک میں کورونا کیسز پھر سے بڑھنے لگے،وجہ کیا؟

ملک پاکستان نے کورونا کیسز میں جلد قابو پالیا تھا۔جس کی وجہ پاکستان کی عوام نے کورونا ایس او پیز پرعملدر آمداو ر اسکے ساتھ ساتھ حکومت کی بہترین حکمت عملی رہی

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ملک میں بڑھتے کورونا کیسز صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔این سی او سی اجلاس میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ اس بات کو ظاہر کر رہا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد نہیں کر رہے۔

اجلاس کے دوران اسد عمر نے کہا کہ اگر کورونا کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو کھولے گئے اداروں کو دوبارہ بند بھی کیا جاسکتا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 480 ہوگئی ہے ۔جبکہ چوبیس گھنٹے میں مہلک وائرس سے اموات کی تعداد دس ہوگئی ہے

اردو ٹرینڈز کی اپنے قارئین سے درخواست:ملک میں ایک بار پھر سے بڑھتے کورونا کیسز پر اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔اور حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہوگا۔کیونکہ ایسا نہ کیا گیا تو پھر سے بہتر ہوتی صورتحال بگڑنے کا خطرہ ہے جسکا متحمل ملک اب نہیں ہو سکتا۔

تبصرے