خیبرپختونخوا صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس،اہم امور پر غور کیا گیا

خیبرپختونخوا صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس،اہم امور پر غور کیا گیا
خیبرپختونخوا صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس،اہم امور پر غور کیا گیا

اجلاس محکمہ منصوبہ بندی و ترقی میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے منصوبوں کی منظوری دیدی گئی ہے

اردو ٹرینڈز کے مطابق خیبرپختونخوا صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس ہوا ہے اجلاس میں امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں تقریباً 6 ارب روپے کی لاگت سے خیبرپختونخوا میں 150 پرائمری سکولوں کی مڈل سکولوں، 100 مڈل سکولوں کی ہائی سکولوں میں اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی

اجلاس میں 6.8 ارب روپے کی لاگت سے ضم شدہ اضلاع میں 70 پرائمری سکولوں کی مڈل، 70 مڈل سکولوں کی ہائی اور 70 ہائی سکولوں کی ہائیر سیکنڈری میں اپ گریڈیشن کی منظوری بھی دی گئی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضم شدہ اضلاع میں 2 ارب روپے کی لاگت سے 100 نئے پرائمری سکول بھی تعمیر کئے جائیں گے۔اجلاس میں ضم شدہ اضلاع میں 1.4 ارب روپے کی لاگت سے دہشت گردی سے مکمل طور پر تباہ حال 75 سکولوں کی دوبارہ تعمیر کا منصوبہ منظور کرلیا گیا

تبصرے