دوسری شادی کے لیئے،کون قرضہ دیگا؟بڑی خبر سامنے آگئی

دوسری شادی کے لیئے،کون قرضہ دیگا؟بڑی خبر سامنے آگئی
دوسری شادی کے لیئے،کون قرضہ دیگا؟بڑی خبر سامنے آگئی

دوسری شادی کرنے والوں کے لیئے اچھی خبر سامنے آگئی ہے ۔دوسری شادی کرنے پر آپکو بینک قرضہ بھی دے گا

عراق میں 35سال سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ کنواری خواتین کی تعداد خاصی بڑھ گئی ہے۔ عرب ملک کو 2003 میں امریکہ کے حملے کے بعد سے مسلسل خانہ جنگی کے باعث معاشی عدم استحکام کا سامنا ہے۔ روزگار کے مسائل کے سبب نوجوانوں اور مردوں کی اکثریت غربت کا شکار ہے جو شادیوں میں بڑی رکاوٹ ہے۔عراق میں کئے گئے ایک سروے سے حاصل اعدادوشمار کے مطابق 35 سال سے زائد 70 فیصد خواتین غیر شادی شدہ ہیں۔
صورتحال دیکھتے ہوئے عراقی بینک الرشید نے اپنے ملازمین کو بڑی پیشکش کر دی ہے کہ اس کا کوئی بھی ملازم جس کی نوکری کرتے ہوئے 2 سال ہوئے ہوں اور پہلی شادی پر قرض نہ لیا ہو وہ ایک کروڑ دینار ادھار رقم حاصل کر سکے گا۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ملک میں بے روزگاری کے سبب نوجوانوں کی اکثریت بیرون ممالک جانے کو ترجیح دے رہی ہے جس سے مقامی خواتین کی شادیاں نہ ہونے کا معاملہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

تبصرے