آج سب کا مقابلہ عمران خان سے ہے،نہیں چھوڑوں گا،وزیر اعظم

آج سب کا مقابلہ عمران خان سے ہے،نہیں چھوڑوں گا،وزیر اعظم
آج سب کا مقابلہ عمران خان سے ہے،نہیں چھوڑوں گا،وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے اس ملک کو لوٹا ہے چاہتے ہیں کہ اب انہیں چھوڑ دیا جائے

تفصیلات کے مطابق آج حافظ آباد کا دورہ وزیر اعظم پاکستان نے کیا جہاں انہوں ہیلتھ کارڈ کا اجرا کیا۔انہوں نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کارڈ سب کو 2021میں مل جائیگا۔ہیلتھ کارڈ سے لوگوں کو علاج و معالجے میں کافی سہولت ہوگی ۔عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو علاج کے لیئے کافی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ لوگوں کوصحت میں بہترین سے بہترین سہولیات دیں

وزیر اعظم نے عوامی جلسے سے خطا ب کرتے ہوئے اپوزیشن پر کڑی تنقید کی۔انہوں نے کہ جلسوں کے نما پر اپوزیشن نے سرکس لگا رکھی ہے یہ جتنے بھی جلسے کرلیں جب تک یہ پیسے نہیں دیں گے انہیں نہیں چھوڑوں گا۔عمران خان نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جب یہاں تھا تو ایسا لگتا تھا کہ یہ مر جائے گا مگر لندن کی ہوا کھانے کے بعد سب بیماریاں نواز شریف کی دور ہوگئیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے ان کا مقابلہ ان لوگوں کے ساتھ ہوتا تھا جو کرسی کے بھوکے تھے اب ان سب کا مقابلہ عمران خان سے ہے انہیں نہیں چھوڑوں گا۔

تبصرے