جوبائیڈن ہونگے امریکہ کے اگلے چار سال کے لیئے صدر

جوبائیڈن ہونگے امریکہ کے اگلے چار سال کے لیئے صدر
جوبائیڈن ہونگے امریکہ کے اگلے چار سال کے لیئے صدر

امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی اور اب وہ امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے۔

ریاست پنسلوانیا کا نتیجہ آنے کے بعد ڈیموکریٹک امیدوار 77 سالہ جوبائیڈن نے مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹس حاصل کرلیے جس کے بعد ٹرمپ عہدہ صدارت کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ریاست پنسلوانیا میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر 20 الیکٹورل ووٹس اپنے نام کیے جس کے ساتھ ہی انہوں نے صدر بننے کیلئے مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹس حاصل کرلیے۔

تبصرے