ملک میں کورونا کی دوسری لہر،مگر گھبرانا نہیں،احتیاط کرنی ہے

ملک میں کورونا کی دوسری لہر،مگر گھبرانا نہیں،احتیاط کرنی ہے
ملک میں کورونا کی دوسری لہر،مگر گھبرانا نہیں،احتیاط کرنی ہے

ملک میں ایک بار پھر سے کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا مزید پچیس زندگیاں نگل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 17ہزار 804ہوگئی ہے۔جبکہ چوبیس گھنٹے میں کورونا مزید پچیس زندگیاں نگل گیا ہے۔

سب سے زیادہ سندھ میں ایک لاکھ 49 ہزار 542رپورٹ ہوئے، پنجاب میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 577 ہوگئی۔ خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 397 ، بلوچستان 16 ہزار 55 ، آزاد کشمیر میں 4 ہزار 703 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 358 کیسز رپورٹ ہوئے۔


دوسری جانب ملک میں کوروناسے بچائو کی احتیاط پر عمل در آمد کے لیئے انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی ہے۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر انتطامیہ نے کریک ڈائون کرتے ہوئے متعدد دوکانیں،ہوٹلز،اسکولز بھی سیل کردیئے گئے ہیں۔

کیا کورونا سے بچائو ممکن نہیں؟

ارد و ٹرینڈز اپنے قارئین سے یہ کہے گا مستند ڈاکٹرز کے مطابق کورونا سے بچائو 97فیصد یقینی ہے۔تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو کے لیئے ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ہجوم والی جگہوں پر نہ جائیں،ہاتھ ملانے سے گریز کریں

تبصرے