عمران بیماری،ماسک پہننے سے نہیں،بلکہ باہر پھینکنے سے جائے گی،مریم نواز

عمران بیماری،ماسک پہننے سے نہیں،بلکہ باہر پھینکنے سے جائے گی،مریم نواز
عمران بیماری،ماسک پہننے سے نہیں،بلکہ باہر پھینکنے سے جائے گی،مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اس وقت جی بی الیکشن مہم کے لیئے گلگت بلتستا ن میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف علاقوں میں عوامی جلسے کر رہیں ہیں

اردو ٹرینڈز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گوپس میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بڑو ں کی لڑائی میں پڑ رہے ہیں۔نواز شریف نے پہلے ہی کہ دیا کہ عمران خان یہ بڑوں کی لڑائی ہے،اس میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں ہے۔

مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس ماسک پہننے سے چلی جاتی ہے مگر عمران بیماری ماسک پہننے سے نہیں جائے گی بلکہ باہر پھینکنے سے باہر جائے گی۔

مریم نواز نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوپس کی عوام الیکشن میں شیر پر ٹھپہ لگائے ہماری جماعت آپ کے حقوق کا خیال رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ جی بی کے لوگ اپنا ووٹ چوری نہیں ہونے دیں گے اور اس الیکشن میں ایک نئی تاریخ رقم ہوگی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آج ملک میں نہ تھمنے والی مہنگائی ہے اور اسکی وجہ سلیکٹڈحکومت ہے۔

تبصرے