نئی عمرہ پالیسی میں کیا نیا ہے؟پڑھیئے

نئی عمرہ پالیسی میں کیا نیا ہے؟پڑھیئے
نئی عمرہ پالیسی میں کیا نیا ہے؟پڑھیئے

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نے عمر ہ زائرین کے لیئے اپنی نئی پالیسی جاری کردی ہے۔

اردو ٹرینڈز کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے نئی عمرہ پالیسی جاری کردی گئی ہے۔پالیسی جدہ اور مدینہ جانے والے زائرین پر اکتیس دسمبر 2021تک جاری رہے گی

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی سے اکانومی کلاس کا ریٹرن کرایہ بشمول ٹیکسس 91000 روپے ہوگا۔ پاکستان کے دیگر شہروں سے اکانومی کلاس کا کرایہ بشمول ٹیکسس 96000 روپے ہوگا، جدہ اورمدینہ منورہ سامان کی زیادہ سے زیادہ حد 36 کلو فی کا ہوگی
۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایگزیکٹو اکانومی کے لئے بیگیج الانس دو بیگ 40 کلوگرام مقررکیا گیا ہے جبکہ شیرخوار کی مد میں 10 کلوگرام بیگیج الانس کی اجازت ہوگی۔ مسافروں کو 5 لیٹرزم زم سامان کے ساتھ اضافی لانے کی اجازت شامل ہے۔پی آئی اے نے گروپ بکنگ بھی شروع کردی ہے جس کے تحت کم ازکم 10 مسافروں کا گروپ ہونا لازمی ہوگا، تمام مسافروں کوسفرسے کم ازکم 7 دن قبل ایک مفت چینج آف بکنگ کی اجازت بھی ہوگی۔ عمرہ کے ٹکٹ پی آئی اے نیٹ ورک پرفروخت کے لئے دستیاب ہیں۔

تبصرے