کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے،سپہ سالار

کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے،سپہ سالار
کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے،سپہ سالار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کشمیرکاز اور کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کیعزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کیامور، کنٹرول لائن کی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی قبضے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔

تبصرے