چائینیز دہی بھلے بنا سکتے ہیں؟نہیں تو پڑھئیے اور سیکھئے

چائینیز دہی بھلے بنا سکتے ہیں؟نہیں تو پڑھئیے اور سیکھئے
چائینیز دہی بھلے بنا سکتے ہیں؟نہیں تو پڑھئیے اور سیکھئے

دہی ایک ایسی چیز ہے جو عرصہ دراز سے انسانوں کی خوراک کا حصہ رہی ہے۔دہی کے بہت سے فائدے بھی قابل ذکر ہیں۔دہی کھانے سے آپکا نظام ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے،گیس اور بدہضمی نہیں سے بچائو ممکن ہوتا ہے دہی سے۔اس کے ساتھ ساتھ ہڈیو ں اور دانتوں کی مضبوطی کے لیئے بھی کار آمد ہے دہی۔دہی اگر خالصتا نہ کھایا جا سکے تو اس میں متعدد چیزیں ملا کر بھی آپ کھا سکتے ہیںجیسے بچوں کو آپ دہی میں مختلف پھل کے ٹکرے بھی مکس کر کے کھیلا سکتے ہیں اور اسی طرح دیگر اشیاء بھی ۔۔
آج ہم آپکو چائینیز دہی بھلے بنانا سیکھاتے ہیں

چائینیز دہی بھلے
دہی۔ آدھا کلو
مایونیز۔ایک کپ
کریم۔ ایک پیک
سفید چنے (ابلے ہوئے)۔ ایک کپ
میکرونی (ابال کر)۔ ایک کپ
آلو (ابال کر)۔ دو عدد درمیانے
گاجراور شملہ مرچ کاٹ کر۔ حسبِ ضرورت
پیاز(کٹی ہوئی)۔ حسبِ ضرورت
چکن (ہڈیوں کے بغیر)۔ ایک پاو

سفید مرچ۔ حسبِ ضرورت
نمک۔ حسب ذائقہ

بنانے کا طریقہ :
بنا ہڈیوں کے چکن کو سویا سوس کے ساتھ ساتھ سرکا لگائے اور تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں۔ دہی کو ایک برتن میں ڈالیں اور اچھی طرح پھینٹ لیں اب اگلے مرحلے میں پھینٹے ہوئے دہی میں سفید مرچ اور نمک اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اس میں کریم اور مایونیز بھی ڈالیں اور مکس کریں۔ اب اس میں باریک کٹی ہوئی گاجریں اور شملہ مرچ شامل کردیں۔ پیاز کٹی ہوئی،ابلے چنے اور آلو اور اسکے ساتھ ابلی ہوئی میکرونی بھی شامل کریں۔ اب فرائی پین میں ایک چمچ تیل ڈالیں اور اس میں چکن پکائیں۔ تھوڑی دیر کے لئے اسے ڈھانپ دیں تاکہ یہ گل جائے۔ اب اس کو بھی دہی میں شامل کر کے سب چیزیں مکس کرلیں۔ تھوڑی دیر فریج میں رکھیں اور پھر مزے سے کھائیں

اگر یہ ڈش آپکو پسند آئے تو اسے شئیر کر کے دوسروں تک بھی پہنچائیں ۔

تبصرے