گلگت بلتستان کی عوام اپنے مسائل جان کر ووٹ کاسٹ کریں

گلگت بلتستان کی عوام اپنے مسائل جان کر ووٹ کاسٹ کریں
گلگت بلتستان کی عوام اپنے مسائل جان کر ووٹ کاسٹ کریں

گلگت بلتستان میں چوبیس حلقوں میں سے تئیس حلقوں میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔عوام کی ایک بڑی تعداد اپنی اپنی سیاسی نمائندوں کو وو ٹ کاسٹ کرنے آرہی ہے۔

اردو ٹرینڈز کے مطابق گلگت بلتستان میں چوبیس حلقوں میں سے تئیس حلقوں میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔مگر ضروری ہے گلگت بلتستان کی عوام اپنے مسائل ضرور جانیں ۔

گلگت بلتستان کے مسائل
گلگت بلتستان میں اہم ترین مسائل میں صحت کا نظام ہے۔خوبصورت خطے میں ہسپتالوں کی حالت ناقص ہے۔ہستپالوں میں بنیادی چیزیں نہیں ہیں۔ہسپتال ہیں تو وہاں ادویات کی فراہمی نہیں ہے یا ڈاکٹرز کی کمی ۔کہیں ہسپتالوں کا فقدان ہے۔
دوسرے نمبر پر بڑا مسئلہ تعلیم کا نظام ہے۔
گلگت بلتستان میں تعلیم کا نظام انتہائی ناقص ہے ۔سرکاری سکولوں کی عمارتیں ناقص ہیں۔جہاں سرکاری سکولز ہیں وہاں ٹیچرز اور فرنیچر ز کا بھی فقدان ہے۔گلگت بلتستان میں اہم ترین مسئلہ تعلیم کا بھی ہے۔

نکاسی آب کا مسائل
خطے میں نکاسی آب کا مسئلہ سب سے بڑا مسئلہ ہے۔نکاسی آب کا موثر نظام نہ ہونے کے باعث علاقے میں متعدد بیماریاں جنم لیتی ہیں۔نکاسی آب کے نظام نہ ہونے سے بچے بڑے سبھی بیمارہورہے ہیں

اہم شاہراوں کی ناقص حالت
گلگت بلتستان میں اہم شاہرائوں کی ناقص حالت میں اہم ترین مسئلہ اس لیئے ہے کہ یہ خطہ خوبصورتی میں اپنی مثا ل آپ ہے۔شاہرائوں کی تعمیر و مرمت نہ ہونے سے اس خطے میں سیاحت کو فروغ نہیں مل سکتا ۔اس کے ساتھ ساتھ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے اہم شاہرائوں کی تعمیر و مرمت نہ ہونے سے مقامی لوگوں کو بھی سفری مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

اردو ٹرینڈز گلگت بلتستان کی عوام سے کہے گا ۔اپنے مسائل اور ان کے حل کے لیئے آپ ووٹ کاسٹ ضرور کریں مگر اس یقین کے ساتھ کہ آپ کے نمائندوں نے آپکو آپکے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراد ی ہے۔

تبصرے