تحریک لبیک کا مارچ،اپنی منزل کی جانب گامزن،پولیس اور شرکاء میں تصادم

تحریک لبیک کا مارچ،اپنی منزل کی جانب گامزن،پولیس اور شرکاء میں تصادم
تحریک لبیک کا مارچ،اپنی منزل کی جانب گامزن،پولیس اور شرکاء میں تصادم

تحریک لبیک کا مارچ اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔مری روڈ میں پولیس اور مظاہرین میں شدید تصادم دیکھنے میں آیا ۔پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی اور مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھرائو بھی کیا گیا

اردو ٹرینڈز کے مطابق تحریک لبیک پاکستان فرانس میں رسول اللہ ۖ کی شان میں گستاخانے خاکوں پر مارچ کر رہی ہے۔تحریک لبیک کا مطالبہ ہے کہ فرانس کے سفیر کو ملک پاکستان سے نکالا جائے ۔اس ضمن میں تحریک سے وابستہ لوگوں نے مری روڈ میں پہلے پڑائو ڈالا جہاں پولیس نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکا۔مظاہرین کی جانب سے نہ روکنے پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی جس پر جوابا مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھرائو کیا گیا۔

تبصرے