مانسہرہ میں،ن لیگ کا پنڈال سج گیا،جلسہ تو ہوگا،مریم نواز

مانسہرہ میں،ن لیگ کا پنڈال سج گیا،جلسہ تو ہوگا،مریم نواز
مانسہرہ میں،ن لیگ کا پنڈال سج گیا،جلسہ تو ہوگا،مریم نواز

مانسہرہ میں انتظامیہ کی اجازت نہ دینے کے باوجود بھی پاکستان مسلم لیگ ن نے پنڈال سجا لیا ہے۔عوامی جلسے میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے

اردو ٹرینڈز کے مطابق مانسہر ہ میںپاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے عوامی جلسے کے لئے انتظامیہ سے اجازت لی گئی۔جس پر انتظامیہ کی جانب سے انکار کردیا گیا اور انتظامیہ نے موقف اپنا یا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر عوامی جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

تاہم پاکستان مسلم لیگ ن نے انتظامیہ کی اجازت نہ ملنے کے باوجود اپنا پنڈال سجا لیا ہے۔جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔جلسے سے مریم نواز،احسن اقبا ل شاہد خاقان عباسی اور دیگر ن لیگی قائد خطاب کریں گے۔

تبصرے