دنیا کی امیر ترین مسلم خواتین

دنیا کی امیر ترین مسلم خواتین
دنیا کی امیر ترین مسلم خواتین

آپ دنیا کی امیر ترین شخصیات کا ذکر اکثر پڑھتے اور سنتے رہتے ہیں جن میں سرفہرست مائیکروسوفٹ کے بانی ’بل گیٹس‘ ہیں لیکن آج آپ اُن امیر ترین خواتین کے بارے میں جانیں گے جو نہ صرف شاہی خاندانوں بلکہ مسلمان اورمعروف کمپنیوں کی مالک بھی ہیں جن کی مالیت کئی ارب ڈالر ہے۔

کوئین رانیا ال عبداللہ:

دنیا کی امیر ترین مسلم خواتین میں پہلا نام رانیا ال عبداللہ کا ہے جوکہ ملک اردن کی ملکہ ہیں اور یہ دنیا میں سب سے زیادہ اثاثے رکھنے والی واحد ملکہ ہیں۔ رانیا ال عبداللہ کی مقبولیت کی بڑی وجہ تعلیم، صحت اور سماجی کاموں میں ادا کیا جانے والا مرکزی کردار ہے۔ اس کے علاوہ رانیا فیشن کی بہترین سمجھ بوجھ رکھنے والی خاتون کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں۔

شہزادی (Princess)لالہ سلمہ:

دنیا کی امیر ترین مسلم خواتین میں دوسرانام شہزادی لالہ سلمہ کا ہے جوکہ مراکش کے بادشاہ کی اہلیہ ہیں اور ایک اندازے کے مطابق اِن کے اثاثوں کی مالیت پچیس لاکھ ڈالر ز سے زائدہے اور اگر ہم اِس شہزادی کے اثاثوں کی مالیت سے ہٹ کر روزانہ کی بنیا د پر ہونے والے اخراجات کی بات کی جائے تو یہ نو لاکھ ساٹھ ہزار ڈالرز ہیں۔

شیخہ ہنادی:

Credits: Qatar is Booming

اِن کا شمار قطر کی کامیاب ترین کاروباری خواتین میں ہوتا ہے۔شیخہ ہنادی آموال نامی کمپنی کی بانی اور چیئر پرسن ہیں اور ابھی یہ کئی کمپنیوں کی سرپرستی کے فرائض کا کام سرانجام دے رہی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اِن کے خاندان کے اثاثوں کی مالیت پندرہ کروڑ ڈالرز سے بھی زائد ہے۔

شہزادی (Princess) ہاجہ حفیظہ:

دنیا کی امیر ترین خواتین میں اگلا نام شہزادی ہاجہ حفیظہ کا ہے جو کہ برونائی کی ملکہ ہیں اور اپنے شاہانہ طرز زندگی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ آپکو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ اِ س امیر ترین ملکہ کی شادی پر بیس لاکھ ڈالرز سے زائد رقم خرچ کی گئی تھی۔

شیخۃ مائیتھا:

Credits: Sport360

یہ وہ مسلمان امیر ترین خاتون ہیں جوکہ کھیلوں کی دنیا میں سرگرم ہیں۔ ان کا شمار امیر ترین کھیلوں کی شوقین خواتین میں بھی ہوتا ہے۔ ان کے اثاثوں کی مجموئی مالیت چالیس کروڑ ڈالرز ہے۔ شیخہ مائیتھا متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر رہنے والے شیخ محمد بن الراشد مخدوم کی بیٹی ہیں۔ سال2006میں ایشین گیمز میں سلور میڈل بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔

سلطانہ نور ظاہرہ:

سلطانہ نور ظاہرہ ملائیشیا کی ایک ریا ست ٹرینگانو کے بادشاہ کی اہلیہ ہیں اور اِن کے اثاثوں کی مالیت پندرہ کروڑ ڈالرز سے زائد ہے۔ یہ اپنے فلاحی کاموں کے حوالے سے بے پناہ مقبولیت رکھتی ہیں اور اس وقت سلطان زین الآبدین یونیورسٹی کی وائس چانسلر ہیں۔

شیخہ موزا:

قطر سے تعلق رکھنے والی اِن خاتون کا شمار دنیا کی بااثر خواتین میں کیا جاتا ہے۔ شیخہ موزا قطر کے سابق میئر شیخ حامد بن خلیفہ الحانی کی دوسری بیوی ہیں اور اِن کے اثاثوں کی مالیت سات کروڑ یورو ہے۔

شہزادی (Princess)فاطمہ کلثوم:

فاطمہ کلثوم سعودی عرب کے شیخ عبدی المحم سے شادی کے بعد سرکاری طور پر ملکہ بن چکی ہیں۔ شیخ عبدی المحمد کا شمار دنیا کی امیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔

شہزادی(Princess)امیرہ الطویل:

Credits: The National News

امیرہ الطول نہ صرف امیر ترین مسلم خاتون ہیں بلکہ یہ الولید بن طلال فانڈیشن کی وائس چیئر پرسن بھی ہیں اور انہیں مشرقی وسطا کی بااثر خواتین میں شمار کیا جاتا ہے۔ امیرہ سعودی عرب کے شہزادے الولید بن طلال کی بیوی ہیں۔یہ امیر ترین شخص سعودی شاہی خاندان کا رکن ہے۔

تبصرے