لاہور:ایل این جی تاخیر سے منگوائی،دوستوںکو فائدہ دیا ،مہنگائی میں اضافہ ہوا

لاہور:ایل این جی تاخیر سے منگوائی،دوستوںکو فائدہ دیا ،مہنگائی میں اضافہ ہوا
لاہور:ایل این جی تاخیر سے منگوائی،دوستوںکو فائدہ دیا ،مہنگائی میں اضافہ ہوا

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نا اہل ہے ہر چیز میں ناکامی انکی واضح ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سوشل میڈیا کنونشن سنٹر سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ایل این جی تاخیر سے منگوائی اور دوستوں کوفائدہ پہنچایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی میں تاخیری فیصلے سے قوم کو 122ارب روپے کا نقصان پہنچا یا گیا ۔

مہنگائی پر بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ موجودہ نا اہل حکومت میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ہر چیز مہنگے داموں فروخت ہورہی ہے۔آج خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن نہ ہونے سے چھ انسانی جانیں چلی گئی اس نا اہل ٹولے کی ہر ادارے میں ناکامی واضح ہو چکی ہے۔

تبصرے