مینیجمنٹ اپنی سوچ تبدیل کرے،مستقبل کا ٹیلنٹ ضائع ہو جائے گا ، محمدعامر

مینیجمنٹ اپنی سوچ تبدیل کرے،مستقبل کا ٹیلنٹ ضائع ہو جائے گا ، محمدعامر

محمد عامر کا کہنا تھا کہ میں نے جو ریٹائر منٹ کا اعلا ن کیا اس کا ہر گز کارکردگی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ مسئلہ اس منیجمنٹ کے مائنڈ سیٹ کا ہے جو کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے سے پیش نہیں آتے۔

فاسٹ باؤلر محمدعامر کا کہنا تھا کہ اگر کھلاڑیوں کو عزت نہیں دیں گے تو ٹیم اسی طرح پرفارم کرے گی۔ میں اپنا فیصلہ کرچکا ہوں مگر ہمیشہ یہ ہی کہوں گا کہ اپنی سوچ تبدیل کر لیں تا کہ اگلہ آنے والا ٹیلنٹ ضائع نا ہو۔پرفارمنس کا مسئلہ ہر گز نہیں ہے ،لیگز پرفارم کر کے واپس آسکتا تھا جو کہ شاید ہر کھلاڑی کرتا ۔میں نے 5سال تک سخت محنت کرتے ہوئے کم بیک کیلیے انتظار کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے کہا جاتا تھا تینوں فارمیٹ میں کھیلنے والوں کو سیلیکٹ کیا گیا ۔کوچز کو چاہیئے کہ اپنی پر فارمنس بھی تو دیکھیں۔

تبصرے